پنجاب کے رابطہ عامہ کے وزیر بکرم سنگھ مجیٹھا نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر
اور دہلی کے وزیر اعلی اروندکیجریوال کو مجيٹھا سے اسمبلی انتخابات لڑنے
کا چیلنج دیا ہے۔مسٹر مجیٹھا نے آج گاؤں اٹھوال میں گرامین کوشل وکاس کیندر کا افتتاح کرنے
کے بعد کہا کہ مسٹر کیجریوال اور کانگریس پنجاب کے 70 فیصد نوجوانوں کو بار
-بار شرابی بتا کر
پنجاب کو بدنام کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حال ہی
میں ہوئی پولیس بھرتی کے دوران ہوئے ڈوپ ٹیسٹ میں یہ واضح ہو چکا ہے کہ
پنجاب کے ایک فیصد سے بھی کم نوجوان نشے کے عادی ہیں۔مسٹر مجیٹھا نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان اور لڑکیوں کو الگ -لگ پیشوں میں
تعلیم یافتہ بنانے کے لئے پنجاب کے دو سو گاؤوں اور دس شہروں میں کوشل وکاس
کیندر قائم کئے جا چکے ہیں۔